فهرس الكتاب

الصفحة 192 من 223

قلق، اور نیند میں گھبراہٹ کا علاج

۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی چیزسے خوف زدہ ہوتے تویہ دعا پڑھا کرتے:

(( ہُوَ اَللّٰہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہٖ شِیْئًا ) ) [1]

''وہ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا۔''

۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جب تم میں سے کسی ایک کو نیند میں گھبراہٹ محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ان الفاظ میں دعا کرے:

(( اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ ) )

میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں اسکے غصے، اس کی سزاسے، اوراس کے بندوں کے شر سے او ر شیطانوں کے وسوسوں اوران کے حاضر ہونے سے۔''

[جب ان الفاظ میں دعا کرے گا ] تو کوئی چیز اسے نقصان نہ دے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت