فهرس الكتاب

الصفحة 83 من 223

۲۔ کلونجی :

اسے فارسی زبان میں (شونیز) [اور عربی میں (الحبۃ السوداء) ] کہا جاتا ہے ۔آج کل عرب اسے (حبۃ البرکۃ) کہتے ہیں ۔ [1]

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:''کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء ہے ۔'' [2]

۳۔ آب زمزم:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''یہ پانی بابرکت ہے ؛ بھر پور غذائیت کی وجہ سے پیٹ بھر دیتا ہے ۔'' [3]

''اور اس میں بیماری کے لیے شفاء بھی ہے۔ '' [4]

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زمزم ہے۔ اس میں کھانے والے کے لیے غذا ہے او ربیماری کے لیے شفاء ہے۔'' [5]

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' زمزم پینے سے وہ مقصد پورا ہوتا ہے جس کے لیے اسے پیا جائے ۔'' [6]

[2] البخاری (۵۶۸۸) ۔مسلم (۲۲۱۵) ۔

[3] صحیح مسلم (۲۴۷۳) ۔

[4] رواہ البراز والبیہقي والطبراني بإسناد صحیح ؛انظر مجمع الزوائد (۳؍۲۸۶) ۔

[5] المعجم الکبیر (۱۱؍۹۸) ۔ صحیح الترغیب والترہیب (۱۱۶۱) ۔

[6] صحیح الجامع الصغیر (۵۵۰۲) ۔صحیح ابن ماجۃ (۳۰۶۲) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت