فهرس الكتاب

الصفحة 61 من 223

۷۔ صدقہ و خیرات، نیکی کے کام، اور لوگوں کی مددکرنا:

جادو اور دیگر برائیوں اور شر وفساد سے بچنے کے بڑے اور اہم ترین وسائل اور علاج میں سے ایک صدقہ و خیرات کرنا؛ فقراء اور محتاج لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنا اور ان کے کام آناہے۔اس میں بہت سارے شرو فساد سے دفاع اور مصائب و آلام کی تخفیف ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' خفیہ صدقہ اللہ تعالیٰ کے غضب کی آگ کو بجھا دیتا ہے ۔'' [1]

نیزرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:

''بھلائی اور نیکی کے کام کرنا، برائی کی راہوں اورآفات اور ہلاکت خیز اُمور سے بچا لیتے ہیں ۔'' [2]

اسی وجہ سے صدقہ کرنے کو بھی علاج کی ایک قسم ہی سمجھا جاتا تھا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ''صدقہ سے اپنے مریضوں کا علاج کرو۔'' [3]

[2] أخرجہ الحاکم (۳؍۵۶۸) ۔وصحیح الجامع (۳۷۹۵) ۔أرواء الغلیل (۸۸۵) ۔

[3] رواہ الطبراني والبیہقي، وصحیح الجامع (۳۳۵۸) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت