فهرس الكتاب
۱۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا اور گریہ و زاری ۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:
{اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوْٓئَ َ} [النمل:۶۲]
''بھلا کون ہے جو بے کس کی فریاد رسی کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف کو دور کردیتا ہے۔''
۲۔ انسان پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے مراقبہ کا احساس و شعور۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( أن تعبد اللّٰه کأنک تراہ، فإن لم تکن تراہ فإنہ یراک ) )
'' یہ کہ تم اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا کہ تم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو دیکھ رہے ہو، اگر (یہ تصور قائم نہ کرسکو کہ ) تو اس طرح کرو کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ تمہیں دیکھ رہاہے ۔'' [1]
۳۔ شیطان مردود کے شر سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا۔