فهرس الكتاب

الصفحة 77 من 223

۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی ایک سر میں تکلیف کی شکایت کرتا تو آپ فرماتے: '' جاؤ اور پچھنے لگواؤ۔ اور جب کوئی ٹانگ میں درد کی شکایت کرتا تو آپ فرماتے:'' جاؤ اسے مہندی لگاؤ'' [1]

۵۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' معراج کی رات میرا گزرجس ملائکہ پر بھی ہوا؛ اس نے مجھ سے یہی کہا: '' اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی امت کو حکم دو کہ وہ پچھنے لگوایا کریں ۔'' [2]

پچھنے لگوانے کے مقامات:

۱۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سر کے اگلے حصہ پر [مانگ میں ] ،اور دونوں کندھوں کے درمیان پچھنے لگوایا کرتے تھے، اور فرمایا کرتے تھے: ''جس نے ان مقامات سے خون نکلوا دیا، وہ کسی دوسری بیماری کے لیے کوئی علاج نہ بھی کرے تو اسے کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی۔'' [3]

۲۔ کبھی آپ گردن کی دونوں جانب اور کندھوں کے درمیان پچھنے لگوایا کرتے۔ [4]

۳۔ کبھی سر کی چوٹی پر پچھنے لگواتے۔ [5] اسے ام مغیث کا نام دیتے تھے۔

[2] ابن ماجۃ (۳۴۷۹) ۔

[3] صحیح أبي داؤد (۳۸۵۹) ۔

[4] أبي داؤد (۳۸۶۰) ابن ماجۃ (۳۴۸۳) صحیح

[5] الصحیحۃ (۷۵۳) ۔صحیح الجامع (۴۹۲۸) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت