فهرس الكتاب

الصفحة 154 من 223

بسم اللہ شریف

کھانے سے پہلے:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' اے نوجوان ! بسم اللہ کہو؛ اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ ۔'' [1]

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو اسے بِسْم ِ اللّٰہِ کہنا چاہیے اور اگر شروع میں کہنا بھول جائے توپھر اُسے یوں کہنا چاہیے:

(( بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ اَوَّلِہٖ وَاٰخِرِہٖ ) )

'' شروع اور آخر میں اللہ کے نام کے ساتھ۔'' [2]

کپڑے اتارنے سے قبل:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: جنات کی نظروں اور بنی آدم کی شرمگاہوں کے مابین پردہ ہوتا ہے کہ جب تم میں سے کوئی ایک کپڑے اتارے تو کہے:

(( بِسْمِ اللّٰہِ ) )''اللہ کے نام کے ساتھ۔'' [3]

[2] صحیح الترمذي (۱۸۵۸) ۔ (صحیح الجامع۳۸۰)

[3] صحیح الجامع الصغیر (۳۶۱۰) ۔ الطبرانی في الأوسط (۲۵۰۴) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت