فهرس الكتاب

الصفحة 147 من 223

بیدارہونے کے اذکار

۳۷۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے:

(( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَمَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرِ ) )

'' تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کرجاناہے۔ '' [1]

۳۸۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے:

(( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ ) )

''تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے عافیت دی، میرے بدن میں واپس لوٹا دیا میری روح کو اور مجھے اپنی یاد کی توفیق دی۔'' [2]

[2] صحیح الترمذی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت