''اللہ کے نام کے ساتھ،''اے اللہ میں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ۔''
(الْخُبُث) : نر شیطان کو کہتے ہیں ۔اور (الخَبَائِثِ) :مادہ شیطان کو کہتے ہیں ۔
امام أحمد رحمہ اللہ فر ماتے ہیں: ''میں جب کبھی بھی وضو خانے میں بسم اللہ کہے بغیر بیت الخلاء میں داخل ہوا تو مجھے نا پسندیدہ چیزکاسامناکرنا پڑا۔ [1]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' اس انسان کی نماز نہیں ہوتی جس کاوضو نہ ہو اور اس کا وضو نہیں ہوتا جو کہ وضو کرتے ہوئے شروع میں: (( بِسْمِ اللّٰہِ ) )۔نہیں کہتا ۔'' [2]
گھرسے نکلتے وقت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' جب انسان گھر سے نکلتا ہے اور وہ یہ کلمات کہتاہے:
(( بِسْمِ اللّٰہِ؛ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ؛لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ) )
''اللہ کے نام سے؛ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، اللہ کی توفیق سے ہی گناہ سے بچنے کی ہمت اورنیکی کرنے کی طاقت ممکن ہے ۔''
[2] احمد و أبوداؤد ؛ صحیح الجامع (۷۵۱۴) ۔