داخل ہوتے وقت اور کھانا شروع کرنے کے وقت بسم اللہ پڑھ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ:'' آج اس گھر میں رات گزارنے کی جگہ نہ ملے گی اور نہ ہی شام کا کھانا ملے گا۔'' [1]
اور اگر کھانے کا وقت اللہ کا نام نہ لے توشیطان (دوسرے شیاطین سے) کہتا ہے کہ تمہیں رات گزارنے کی جگہ اور شام کا کھانا مل گیا۔'' [2]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( اِقْرَؤُوْا سُوْرَۃَ الْبَقَرَۃِ فِی بُیُوْتِکُمْ؛ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَایَدْخُلُ بَیْتًا یُقْرََئُ فِیْہِ سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃِ ) )
''گھروں میں سورت بقرہ پڑھاکرو،بیشک جس گھر میں سورت بقرہ پڑھی جاتی ہو وہاں شیطان داخل نہیں ہوتا۔'' [3]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''بیشک شیطان اس گھر میں داخل نہیں ہوتا جس میں سورت بقرہ پڑھی جاتی ہو۔'' [4]
[2] مسلم:۲۰۱۸۔
[3] مسلم (۷۸۰) ۔ مستدرک حاکم ۲؍۲۶۰]
[4] صحیح الترغیب والترہیب (۱۴۶۳) ۔ سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (( لَاتَجْعَلُوْا بُیُوْتَکُمْ مَقَابِرَ اِنَّ الشَّیْطَانَ یَنْفِرُ مِنَ الْبَیْتِ الَّذِیْ یُقْرَئُ فِیْہِ سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃِ ) )۔''اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ بے شک جس گھر میں سورہ بقرہ پڑھی جاتی ہے وہاں سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔''