حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:
''جو انسان رات کے وقت یہ کلمات تین بار کہہ دے، اس انسان کو اس رات میں کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں دے سکے گی۔'' [1]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' جس انسان نے سات عجوہ کھجوریں کھاکر صبح کی، اس پرسارا دن جادو یا زہر اثر نہیں کرے گا۔'' [2]
حضرت علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی رائے یہ ہے کہ: ''مدینہ طیبہ کی تمام کھجوروں میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے۔کیونکہ دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:
''جو انسان صبح کے وقت اس وادی کی سات کھجوریں اکٹھی کھالے'' [3]
نیز آپ کا خیال یہ بھی ہے کہ:'' مدینہ کے علاوہ دیگرعلاقوں کی سات کھجوریں کھانے پر بھی اللہ تعالیٰ سے اس فائدہ کی امید کی جاسکتی ہے ۔'' [4]
[2] صحیح البخاری (۵۷۶۹) ۔ صحیح مسلم (۲۰۴۷) ۔
[3] مسلم (۲۰۴۷) ۔
[4] مجموع فتاوی ومقالات متنوعۃ (۳؍۲۷۷) ۔