فهرس الكتاب

الصفحة 136 من 223

۲۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم ! میں ایک دن میں ستر مرتبہ سے زائد اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرتا ہوں ۔'' [استغفار کے آسان الفاظ یہ ہیں:]

(( اَسْتَغْفِرُاللّٰہِ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ ) ) [1] (100 مرتبہ روزانہ)

''میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے اور توبہ کرتاہوں اس کے حضور۔''

۲۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دس بار صبح اور دس بار شام کو مجھ پر درود پڑھتا ہے وہ قیامت والے دن میری شفاعت کو پالے گا۔

(( اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ ) ) [2]

''اے اللہ! صلاۃ وسلام بھیج ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر۔''

[دس (10) مرتبہ صبح دس (10) مرتبہ شام ۔

جو اس سے جتنا زیادہ پڑھے اس کے حق میں اتنا ہی بہتر ہوگا۔''

[2] رواہ الطبراني بإسنادین، أحدھما جید۔ وانظر: صحیح الترغیب والترہیب (۱؍۲۷۳)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت