فهرس الكتاب

الصفحة 185 من 223

امام حاکم رحمہ اللہ کے ہاں ایک اور روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' کیا میں تمہیں ایسی چیز کی خبر نہ دوں ۔جب کسی انسان کو کوئی تکلیف پہنچے ؛ یا اس پر کوئی دنیاوی مصیبت نازل ہو؛ اوروہ ان الفاظ میں دعا کرے تو اس سے مصیبت ختم ہوجائے؟۔ تو صحابہ نے عرض کیا: '' کیوں نہیں یارسول اللہ ! ضرور بتائیے۔تو آپ نے فرمایا: ذی النون کی دعا:

{ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ} [الانبیاء:۸۷]

''آپ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں، آپپاک ہیں، یقینًا میں ظلم کرنے والوں سے ہو گیا ہوں ۔'' [1]

۵۔ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تو دکھ اور بے قراری کے وقت پڑھے پھر آپ نے فرمایا: [یوں کہا کرو] :

(( اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہٖ شِیْئًا ) ) [2]

'' اللہ، اللہ میرا رب ہے میں اس کیساتھ کسی کو شریک نہیں بناتی (یا بناتا) ۔''

۶۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مبتلائے تکلیف انسان کو چاہیے کہ ان الفاظ میں

[2] ابو داؤد (۱۵۲۵) ابن ماجہ (۳۸۸۲) الصحیحۃ ( ۲۷۵۵) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت