فهرس الكتاب

الصفحة 72 من 223

پانچواں طریقہ:تعوذات، جامع دعائیں اور دم پڑھ کر پھونکے جائیں ۔ دعائیں اور دم یہ ہیں:

۱۔ (( اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیْکَ ) ) [1]

میں اللہ تعالیٰ سوال کرتا ہوں بڑی عظمت والے سے جو عرشِ عظیم کا مالک ہے کہ وہ تمہیں شفاء عطافرمائے۔'' [سات بار یہ دعا پڑھ کر پھونک ماریں ]

۲۔ مریض کو چاہیے کہ اپنے جسم پر تکلیف والی جگہ پر اپنا ہاتھ رکھے اور یہ دعا پڑھے:

(( بِسْمِ اللّٰہ ) ) (تین بار)

اور پھر یہ دعا سات مرتبہ پڑھے:

(( اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْ رَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ ) ) [2]

''میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کے ساتھ اس چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں جسے میں پاتا ہوں اور ڈرتا ہوں ۔''

[2] مسلم (۲۲۰۲) ابو داؤد (۳۸۹۱) ترمذی (۲۰۸۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت