فهرس الكتاب

الصفحة 87 من 223

{ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ} [البقرۃ ۲۲۲]

'' بیشک اللہ توبہ کرنے اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔''

اوراللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

{یٰبَنِیْٓ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ} [الأعراف: ۳۱]

''اے اولاد آدم!تم مسجد کی ہر حاضری کے وقت پر اپنا لباس پہن لیا کرو ۔''

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''بیشک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتاہے ۔'' [1]

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی خوشبو پسند تھی۔'' [2]

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:'' جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو پاکیزہ خوشبو سے آپ کا پتہ چل جایا کرتا تھا۔'' [3]

حضرت علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:'' خوشبو میں یہ خاصیت ہے کہ فرشتے اسے پسند کرتے ہیں ؛اور شیاطین اس سے نفرت کرتے ہیں ۔شیطان ہمیشہ

[2] صحیح أبي داؤد (۴۰۷۴) ۔

[3] الصحیحۃ (۲۱۳۷) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت