فهرس الكتاب

الصفحة 139 من 302

ا:امام ابوداؤد نے لکھا ہے:

[بَابُ التَّشْدِیْدِ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ] [1]

[جماعت چھوڑنے میں سختی کے متعلق باب]

ب:امام نسائی نے تحریر کیا ہے:

[التَّشْدِیْدُ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ ] [2]

[جماعت ترک کرنے پر سختی]

ج:امام ابن خزیمہ رقم طراز ہیں:

[بَابُ التَّغْلِیْظِ فِيْ تَرْکِ صَلَاۃِ الْجَمَاعَۃِ فِيْ الْقُرٰی وَالْبَوَادِيْ،وَاسْتَحْوَاذِ الشَّیْطَانِ عَلٰی تَارِکِہَا ] [3]

[بستیوں اور صحراؤں میں باجماعت نماز ترک کرنے پر سختی اور چھوڑنے والے پر شیطان کے تسلُّط کے متعلق باب]

د:امام ابن حبان نے قلم بند کیا ہے:

[ذِکْرُ اسْتِحْوَاذِ الشَّیْطَانِ عَلَی الثَّلَاثَۃِ إِذَا کَانُوْا فِيْ بَدْوٍ أَوْقَرْیَۃٍ وَلَمْ یُجَمِّعُوْا الصَّلَاۃَ ] [4]

[کسی صحراء یا بستی میں موجود تین اشخاص پر باجماعت نماز قائم نہ کرنے کی وجہ سے شیطان کے غلبہ کا ذکر]

۲:حدیث سے باجماعت نماز کی فرضیّت پر استدلال:

اگر باجماعت نماز فرض نہ ہوتی،تو اسے چھوڑنے پر شیطان کیونکر مسلَّط ہوتا اور

[2] سنن النسائي ۲/ ۱۰۶ ۔

[3] صحیح ابن خزیمۃ ۲/ ۳۷۱۔

[4] الإحسان في تقریب صحیح ابن حبان ۵/ ۴۵۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت