فهرس الكتاب

الصفحة 60 من 302

کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ان گنت درود و سلام۔

اگر یہ بے مثل سعادت نماز با جماعت میں صرف پہلی اور دو سری صفوں میں کھڑے ہونے پر ہے،تو پوری نماز با جماعت ادا کرنے کا اجر و ثواب کس قدر ہو گا!

اے اللہ کریم! اپنی ملاقات کے لیے روانگی کے دن تک اس عظیم سعادت سے بہرہ ور فرماتے رہنا۔إِنَّکَ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔

صفوں کی دائیں جانب کی فضیلت

حضراتِ ائمہ ابوداؤد،ابن ماجہ اور ابن حبان نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

''إِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی مَیَامِنِ الصُّفُوْفِ۔'' [1]

''بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور ان کے فرشتے صفوں کی دائیں اطراف پر درود بھیجتے ہیں۔''

حدیث کے حوالے سے چار باتیں:

ا:امام ابن ماجہ نے اس پر درج ذیل عنوان لکھا ہے:

[بَابُ فَضْلِ مَیْمَنَۃِ الصَّفِّ] [2]

[2] سنن ابن ماجہ ۱؍۱۸۰۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت