فهرس الكتاب

الصفحة 249 من 302

اہلِ ظاہر کا موقف

توفیقِ الٰہی سے اس مقام پر اہلِ ظاہر کے دو علماء کے اقوال اور پھر ان سے اخذ کردہ نتائج درج کیے جائیں گے۔

۱:اہلِ ظاہر میں سے دو علماء کے اقوال:

۱:امام داؤد ظاہری [1] کا قول:

'' ہِيَ فَرْضٌ عَلَی الْأَعْیَانِ وَشَرْطٌ فِيْ الصِّحَّۃِ۔'' [2]

''وہ [فرضِ عین] ہے اور (نماز کے) صحیح ہونے کے لیے شرط ہے۔''

۲:امام ابن حزم [3] کا قول:

''وَلَا تُجْزِیئُ صَلَاۃُ فَرْضٍ أَحَدًا مِنَ الرِّجَالِ إِذَا کَانَ بِحَیْثُ یَسْمَعُ الْأَذَانَ أَنْ یُصَلِّیَہَا إِلَّا فِيْ الْمَسْجِدِ مَعَ الْإِمَامِ۔فَإِنْ تَعَمَّدَ تَرْکَ ذٰلِکَ بِغَیْرِ عُذْرٍ بَطَلَتْ صَلَاتُہُ،فَإِنْ کَانَ بِحَیْثُ لَا یَسْمَعُ الْأَذَانَ،فَفَرْضٌ عَلَیْہِ أَنْ یُّصَلِّيَ مَعَ

[2] منقول از: کتاب المجموع ۴/ ۷۷؛ نیز ملاحظہ ہو: فتح الباري ۲/ ۱۲۶؛ وعمدۃ القاري ۵/ ۱۶۱۔

[3] امام ابن حزم: ان کے متعلق حافظ ذہبی نے لکھا ہے: وہ منفرد امام، (علم کا) سمندر، (مختلف) فنون ومعارف والے، ابومحمد، علی بن احمد بن سعید بن حزم، فقیہ، حافظ، متکلم، ادیب، وزیر، ظاہری، قرطبہ میں ۳۸۴ھ میں پیدا اور ۴۵۶ھ میں فوت ہوئے۔ ابوعبداللہ حمیدی نے ان کے بارے میں کہا: ابن حزم حدیث وفقہ کے حافظ، کتاب وسنت سے شرعی مسائل کا استنباط کرنے والے، سب علوم میں مہارت رکھنے والے، اپنے علم کے مطابق عمل کرنے والے تھے۔ ہم نے کسی شخص میں فطانت، سرعتِ حفظ، سخاوتِ نفس اور دینداری کی خوبیاں اس طرح اکٹھی نہیں دیکھیں، جیسے کہ ان میں تھیں۔ (ملاحظہ ہو: سیر أعلام النبلاء ۱۸/ ۱۸۴۔۲۱۲) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت