فهرس الكتاب

الصفحة 239 من 302

ب:حضرت امام رحمہ اللہ کی رائے میں بچے کو مسجد میں حاضری اور جماعت میں شرکت کا حکم دیا جائے،تاکہ وہ بچپنے ہی سے اس کا عادی ہوجائے۔

ج:ایک روایت کے مطابق حضرت امام نے نمازِ باجماعت کو [فرضِ عین] قرار دیا ہے۔

د:شافعی محدّثین کی ایک جماعت جیسے ابوثور،ابن خزیمہ،ابن منذر اور ابن حبّان،باجماعت نماز کو [فرضِ عین] سمجھتے ہیں۔

ہ:امام نووی کی رائے میں یہ [فرضِ کفایہ] ہے۔

و: [فرضِ کفایہ] سے مراد یہ نہیں،کہ کچھ لوگوں کے ادا کرنے سے باقی لوگوں کے ذمے کچھ باقی نہیں رہتا،بلکہ وہ باقی لوگوں کے لیے [سنّت مؤکَّدہ] ہے،جس کے کرنے پر ثواب اور نہ کرنے پر گناہ ہوتا ہے۔

ز:بعض شافعی علماء نے اسے [سنّت مؤکَّدہ] قرار دیا ہے۔

ح:بعض دیگر شافعی علماء نے اسے [سنّت] کہا ہے،لیکن ان کا اس سے مقصود [سنّت مؤکَّدہ] ہے۔

۔د۔

حنبلی علماء کا موقف

توفیقِ الٰہی سے اس مقام پر پہلے حنبلی علمائے کرام کے اقوال وآراء اور پھر ان سے اخذ کردہ نتائج درج کیے جائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت