فهرس الكتاب

الصفحة 236 من 302

ج:قاضی ابوشجاع اصبہانی [1] کا قول:

'' وَصَلَاۃُ الْجَمَاعَۃِ سُنَّۃٌ مُؤَکَّدَۃٌ ''۔ [2]

''باجماعت نماز سنّت مؤکَّدہ ہے۔''

د:امام نووی [3] کی رائے:

امام رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے:

'' اَلْجَمَاعَۃُ فَرْضُ عَیْنٍ فِيْ الْجُمْعَۃِ۔وَأَمَّا فِيْ غَیْرِہَا مِنَ الْمَکْتُوْبَاتِ فَفِیْہَا أَوْجُہٍ:اَ لْأَصَحُّ أَنَّہَا فَرْضُ کِفَایَۃٍ،وَالثَّانِيْ سُنَّۃٌ،وَالثَّالِثُ:فَرْضُ عَیْنٍ،قَالَہُ مِنْ أَصْحَابِنَا ابْنُ الْمُنْذِرِ وَابْنُ خُزَیْمَۃَ۔وَقِیْلَ:'' إِنَّہُ قَوْلُ الشَّافِعِیِّ۔رحمہم اللّٰه۔'' [4]

''جمعہ کے لیے جماعت [فرضِ عین] ہے۔دیگر فرض نمازوں (کی جماعت کے حکم) کے بارے میں (مختلف) آراء ہیں۔سب سے صحیح بات یہ ہے،کہ بے شک وہ [فرضِ کفایہ] ہے۔دوسرا(قول یہ ہے،کہ

[2] غایۃ الاختصار (المطبوع مع کفایۃ الأخیار ۱/ ۲۵۵) ۔

[3] امام نووی: یحییٰ بن شرف بن مری، حزامی، حورابی، شافعی، شیخ، امام، علامہ، محی الدین، ابوزکریا، شیخ الاسلام، استاذ المتأخرین، آئندہ آنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی حُجّت، طریقۂ سلف کی طرف دعوت دینے والے، ۶۷۶ھ میں فوت ہوئے۔ (ملاحظہ ہو: طبقات الشافعیۃ الکبریٰ ۸/ ۳۹۵) ۔

[4] روضۃ الطالبین وعمدۃ المتقین ۱/ ۳۳۹۔ نیز ملاحظہ ہو: المنہاج (المطبوع مع شرحہ مغني المحتاج ۱/ ۲۲۹) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت