فهرس الكتاب

الصفحة 46 من 302

حضراتِ صحابہ بھی اس عظیم الشان فضیلت کا ذکر کیا کرتے تھے۔ذیل میں اس حوالے سے تین روایات ملاحظہ فرمایئے:

ا:امام ابن مبارک نے عمرو بن میمون سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا:

''کَانَ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُوْنَ:''إِنَّ بُیُوْتَ اللّٰہِ فِيْ الْأَرْضِ الْمَسَاجِدُ،وَإِنَّ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ أَنْ یُکْرِمَ مَنْ زَارَہُ فِیْہَا۔'' [1]

'' رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ فرمایا کرتے تھے:

''بے شک زمین میں اللہ تعالیٰ کے گھر مسجدیں ہیں اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ پر لازم ہے،کہ ان (یعنی مساجد) میں ان (یعنی اللہ تعالیٰ) کی زیارت کے لیے حاضر ہونے والے کی عزت افزائی فرمائیں۔''

ب:امام ابن ابی شیبہ نے عمرو بن میمون کے حوالے سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے فرمایا:

''اَلْمَسَاجِدُ بُیُوْتُ اللّٰہِ فِيْ الْأَرْضِ،وَحَقٌّ عَلَی الْمَزُوْرِ أَنْ یُکْرِمَ زَائِرَہُ۔'' [2]

''مسجدیں زمین میں اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں اور میزبان پر اپنے مہمان کی عزت کرنا فرض ہے۔''

ج:امام ابن ابی شیبہ نے ہی حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے فرمایا:

[2] المصنف ، کتاب الزہد ، ما جاء في لزوم المساجد ، رقم الروایۃ ۱۶۴۶۳، ۱۳؍۳۱۸۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت