فهرس الكتاب

الصفحة 68 من 302

یا جس حالت میں اسے پائے،اسی میں اس کے ساتھ شامل ہو جانا۔

۱۲: اسی طرح تکبیرِ تحریمہ پانا۔

۱۳: صفیں سیدھی کرنا اور ان کا خلا پُر کرنا۔

۱۴: امام کے [سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ] کہنے پر جواب دینا۔

۱۵: بھولنے سے عام طور پر محفوظ رہنا،امام کے سہو پر [سُبْحَانَ اللّٰہ] کہہ کر یا لقمہ دے کر اسے متنبّہ کرنا۔

۱۶: خشوع کے حصول کا زیادہ امکان اور غافل کرنے والی باتوں سے بچ جانا۔

۱۷: (اپنی) حالت غالبًا درست کرلینا۔

۱۸: فرشتوں کا اسے گھیرے میں رکھنا۔

۱۹: قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے کی تربیت پانا اور (نماز کے) ارکان اور (اس کی دیگر) باتیں سیکھنا۔

۲۰: اسلامی شعائر کا اظہار۔

۲۱: عبادت کے لیے اجتماع،نیز نیکی کرنے اور کاہل کو ہوشیار کرنے میں باہمی تعاون کر کے شیطان کو ذلیل کرنا۔

۲۲: (خود کو) نفاق کی خصلت اور دوسروں کو اپنے بارے میں نماز ترک کرنے کی بدگمانی سے بچانا۔

۲۳: امام کو جواب میں سلام کہنا۔

۲۴: لوگوں کے دعا و ذکر کی خاطر اجتماع سے فائدہ اُٹھانا اور (توفیقِ الٰہی سے) کامل کی برکت کا ناقص پر آنا۔

۲۵: پڑوسیوں کے درمیان اُنس واُلفت کے نظام کا قائم ہونا اور اوقاتِ نماز میں ایک دوسرے کی خبر گیری کرنا۔ [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت