فهرس الكتاب

الصفحة 85 من 302

وَعُمْرَۃٍ۔'' [1]

''جس شخص نے صبح (کی نماز) با جماعت ادا کی،پھر طلوعِ آفتاب تک بیٹھا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہا،پھر اُٹھ کر دو رکعتیں ادا کیں،تو وہ حج و عمرے کے ثواب کے ساتھ پلٹا۔''

۲:امام ترمذی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ فِيْ جَمَاعَۃٍ،ثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُ اللّٰہَ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ،ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ کَانَتْ لَہُ کَأَجْرِ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ۔''

''جس شخص نے (نمازِ) فجر با جماعت ادا کی،پھر طلوعِ آفتاب تک بیٹھا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہا،پھراس نے دو رکعتیں اد اکیں،تو اس کے لیے حج و عمرے کے مانند ثواب ہے۔''

انہوں (انس رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا:'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''تَامَّۃٍ،تَامَّۃٍ،تَامَّۃٍ۔'' [2]

''پورا،پورا،پورا۔''

[2] جامع الترمذي، أبواب السفر، باب ما ذکر مما یستحب من الجلوس في المسجد بعد صلاۃ الصبح حتی تطلع الشمس ، رقم الحدیث ۵۸۳، ۳؍۱۵۷۔۱۵۸۔ امام ترمذی نے اسے [حسن غریب] اور شیخ البانی نے [حسن لغیرہ] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۳؍۱۵۸؛ و صحیح الترغیب والترہیب ۱؍۳۱۸) ۔ نیز ملاحظہ ہو: تحفۃ الأحوذي۱؍۴۰۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت