فهرس الكتاب

الصفحة 200 من 380

چاہئے کہ فرقہ کیسے بنتا ہے تاکہ ہم اس راہ سے بچیں ۔ دیکھئے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک لائن دی ہے ، جسے اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کہا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کی پہچان کراتے ہوئے فرمایا:

[فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِيْٓ اُوْحِيَ اِلَيْكَ۰ۚ اِنَّكَ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ] [1]

( پس جو وحی آپ کی طرف کی گئی ہے اسے مضبوطی سے تھامے رہیں بیشک آپ صراط مستقیم پر ہیں)

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وحی کیا ہے ؟ وحی دو چیزوں کا نام ہے یعنی کتاب و سنت، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہی دو چیزیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی ہیں ، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

[وَاَنْزَلَ اللہُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ ] [2]

ترجمہ: ( اللہ تعالیٰ نے آپ پر کتاب و حکمت( حدیث ) اتاری ہے )

پھر فرمایا:

[اِنَّكَ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ] [3]

(بے شک آپ صراط مستقیم پر ہیں )

معنی یہ ہوا کہ صراط مستقیم اللہ تعالیٰ کی وحی کا نام ہے اور اللہ تعالیٰ کی وحی دو چیزیں سے عبارت ہے ۔ ایک قرآن دوسری حدیث ۔ صراط مستقیم کتاب و سنت کے علاوہ کسی چیز کا نام

[2] النساء: ۱۱۳

[3] الزخرف: ۴۳

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت