فهرس الكتاب

الصفحة 151 من 672

2.''اس کی سندیں باہم استحکام بخشتی ہیں، لہٰذا وہ حدیث حسن ہے یا صحیح (لغیرہ) ۔'' (السیل الجرار: ۱/ ۷۶)

3.''یہ حدیث حسن ہے۔'' (تفسیر: ۱/ ۱۹)

خیال رہے کہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کے ہاں ضعیف + ضعیف حدیث حسن لغیرہ تو کیا صحیح لغیرہ بھی قرار پاتی ہے۔ (اختصار علوم الحدیث لابن کثیر: ۴۰)

11.علامہ ابن سید الناس:

''ولا یخلوا ھذا الباب من حسن صریح، وصحیح غیر صریح''

''یہ باب حسن صریح اور صحیح غیر صریح روایات سے خالی نہیں۔'' (نیل الأوطار: ۱/ ۱۳۵)

12.حافظ بوصیری:

''حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے۔'' (مصباح الزجاجۃ: ۱/ ۱۱۰)

13.حافظ ابن حجر:

''احادیث کے مجموعے سے بظاہر قوت پیدا ہوجاتی ہے، جو اس حدیث کی اصل پر دلالت کرتی ہے۔'' (التلخیص الحبیر: ۱/ ۷۵)

''یہ حدیث حسن ہے۔'' (نتائج الأفکار: ۱/ ۱۷۰، ۱۶۵)

14.علامہ شوکانی:

1.''وضو میں تسمیہ کے وجوب پر احادیث دلالت کرتی ہیں۔'' (نیل الأوطار: ۱/ ۱۳۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت