فهرس الكتاب

الصفحة 267 من 672

۴۔ امام یحییٰ بن سعید القطان رحمہ اللہ :

''مبارک بن فضالۃ صدوق اور مشہور مدلس ہیں۔ ان کے بارے میں امام ابن القطان رحمہ اللہ کا ارشاد ہے: ''لم أقبل منہ شیئًا قط إلّا شیئًا یقول فیہ: حدثنا'' (میں اس سے کوئی چیز قبول نہیں کرتا سوائے اس کے جس میں وہ(مبارک) کہے: حدثنا)۔'' (الجعدیات: ۳۲۷۵)

۵۔ امام ابوزرعہ الرازی رحمہ اللہ:

اسی مبارک کے بارے میں فرماتے ہیں:

''انتہائی زیادہ تدلیس کرتا ہے، جب وہ کہے: حدثنا، تب وہ ثقہ (معتمد علیہ) ہے۔'' (الجرح والتعدیل: ۸/ ۳۳۹)

۶۔ امام ابوداود رحمہ اللہ:

''مبارک بن فضالۃ شدید التدلیس ہے۔ جب وہ کہے: ثنا (صراحتِ سماع کرے) تو وہ ثبت (قابلِ اعتماد) ہے۔ مبارک تدلیس کرتے تھے۔'' (سؤالات الآجری أبا داود: ۱/ ۳۹۰، فقرۃ: ۷۴۴)

۷۔ امام ابن سعد رحمہ اللہ:

''ہشیم بن بشیر ثقہ، کثیر الحدیث اور ثبت ہیں۔ بہ کثرت تدلیس کرتے ہیں۔ وہ اپنی جس حدیث میں کہیں: أخبرنا، وہ حجت ہیں۔ اور جس میں وہ أخبرنا نہ کہیں تو وہ کچھ نہیں۔ '' (الطبقات الکبری:۷/ ۳۱۳)

۸۔ امام عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ:

''مبارک بن فضالۃ تدلیس کرتے ہیں۔ ہم ان کی وہی روایت لکھتے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت