فهرس الكتاب

الصفحة 59 من 672

حسن کی تاریخ:

حُسن کے لغوی معنی خوبصورتی کے ہیں، جس کا متضاد قُبح (بد صورت) ہے۔ متقدمین کے ہاں حدیث کی دو قسمیں تھیں:1. صحیح۔2. ضعیف۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور ان سے پہلے علماء میں حدیث کی دو قسمیں معروف تھیں:1. صحیح۔2. ضعیف۔

ان کے ہاں ضعیف (حدیث ) : 1.ضعیفٌ، متروکٌ لا یحتج بہ اور 2.ضعیفٌ حسنٌ کی طرف تقسیم ہوتی تھی۔۔۔ سب سے پہلے حدیث کی تین اقسام: صحیح، حسن، ضعیف متعارف کروانے والے امام ترمذی رحمہ اللہ ہیں۔''

مجموع الفتاوی (۱/ ۲۵۱۔۲۵۲، ۱۸/ ۲۳، ۲۵، ۲۴۸، ۲۴۹) ، منھاج السنۃ النبویۃ لابن تیمیۃ (۴/ ۳۴۱۔۳۴۲)

یہی رائے دیگر بہت سے محدثین کی ہے، ملاحظہ فرمائیں: تقسیم الحدیث إلی صحیح و حسن و ضعیف بین واقع المحدثین و مغالطات المتعصبین للدکتور ربیع بن ھادي المدخلی، والحدیث الحسن لذاتہ ولغیرہ للدکتور خالد: (۴/ ۱۷۶۷۔۱۷۷۹) و مقدمۃ کتاب: تحسین الحدیث النبوي الشریف بالغرب الإسلامي تألیف: محمد بوعیاد (ص: ۲۳۔ ۲۶ ) وغیرہ۔

امام ترمذی رحمہ اللہ کی تعریف اپنے مقام پر آئے گی۔ إن شاء اللہ تعالیٰ

متقدمین کے ہاں حسن:

امام ترمذی رحمہ اللہ سے قبل ناقدینِ فن احادیث پر حسن کا اطلاق کرتے تھے، مگر

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت