فهرس الكتاب

الصفحة 574 من 672

یہ چاروں شاگرد امام ابو حنیفہ عن منصور بن زاذان، عن الحسن، عن معبد، عن النبي صلي اللّٰه عليه وسلم سے موصولًا روایت کرتے ہیں۔

مرسل بیان کرنے والے:

جبکہ محمد بن حسن شیبانی، حسن بن زیاد لؤلؤی اور زفر تینوں معبد کے واسطے کے بغیر مرسلًا روایت کرتے ہیں۔

1۔ محمد بن حسن شیبانی (کذاب، قالہ ابن معین کما فی ضعفاء العقیلی: ۴/ ۵۲) ان کی روایت الحجۃ علی أھل المدینۃ للشیبانی (۱/ ۲۰۴۔ ۲۰۶) ، الکامل لابن عدی (۳/ ۱۰۲۷) ، الخلافیات (۲/ ۳۹۳) میں ہے۔

2۔ حسن بن زیاد لؤلؤی، کذاب خبیث۔ قالہ النسائي في الضعفاء الصغیر (ص: ۲۶۶) ، الجوہر النقي لابن الترکمانی (۱/ ۱۴۵)

3۔ زفر بن الھذیل العنبری ''متکلم فیہ'' ہے۔ لسان المیزان: ۲/ ۴۷۶۔ ۴۷۸) الکامل لابن عدی (۳/ ۱۰۲۷) ، الخلافیات (۲/ ۳۹۳)

عن أبي حنیفۃ، عن منصور بن زاذان، عن الحسن البصري، عن النبي صلي اللّٰه عليه وسلم یعنی مرسلًا روایت کرتے ہیں، درآں حالیکہ اس روایت کے دو حل ہیں:

1۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے کبھی تو اسے موصول بیان کیا اور کبھی مرسل، ان کے تلامذہ نے جس طرح سنا اسی طرح بیان کر دیا، مگر یہ حل غور طلب ہے، کیونکہ اس تأویل کی گنجائش وہاں ہوتی ہے، جہاں راوی ثقہ اور کثیر الروایہ ہو، مگر یہ دونوں اوصاف امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ میں ناپید ہیں۔

2۔ اسے موصول بیان کرنے والی ایسی جماعت ہے جس کے رواۃ تعدیل کے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت