امام ابن شاہین رحمہ اللہ نے فضائل فاطمۃ (ح: ۷، ص: ۲۱) اور انھی کی سند سے امام ابن عساکر رحمہ اللہ نے تاریخ دمشق (۴۷/ ۴۸۳) میں یحی بن جعدہ تابعی سے ایک مرفوع روایت ان الفاظ سے بیان کی ہے:
(( إن اللّٰه لم یبعث نبیًا إلا وقد عمر الذي بعدہ نصف عمرہ، وأن عیسی لبث في بني إسرائیل أربعین سنۃ وھذہ توفي لي عشرین۔ ولا أراني إلا میت في مرضي ھذا۔۔۔ ) )
دیکھیے: مسند إسحاق بن راہویہ، مخطوطۃ: ۲۴۶/ ب، طبقات ابن سعد ۲/ ۳۰۸، والمطالب العالیۃ لابن حجر، ح: ۳۴۶۱، دوسرا نسخہ، ح: ۳۴۷۲)
یہ روایت المطالب، دار الوطن، الریاض کے مطبوعہ نسخے میں نہیں ہے۔
یہ روایت مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
ساتواں شاہد: مرسل ابراہیم النخعی رحمہ اللہ:
طبقات ابن سعد میں مروی ہے کہ:
''سفیان الثوري، عن الأعمش، عن إبراھیم قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم: یعیش کل نبي نصف عمر الذي قبلہ، وإن عیسیٰ بن مریم مکث في قومہ أربعین عامًا'' (۲/ ۳۰۸۔ ۳۰۹)
یہ روایت اعمش کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔ یاد رہے کہ مرسل روایت بذات خود ضعیف ہوتی ہے۔
آٹھواں شاہد: اثر ابراہیم النخعی رحمہ اللہ:
امام ابن عساکر رحمہ اللہ نے تاریخِ دمشق میں جناب ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے ان کا قول یوں بیان کیا ہے: