فهرس الكتاب

الصفحة 346 من 672

حصہ سوم:

فأنصتوا کا شذوذ

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إذا صلیتم فأقیموا صفوفکم، ثم لیؤمکم أحدکم، فإذا کبر فکبروا، وإذا قرأ فأنصتوا، وإذا قال: { غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِیْنَ } ؛ فقولوا: آمین ) )

''کہ جب تم نماز پڑھو، اپنی صفیں درست کر لو، پھر تم میں سے ایک تمھارا امام بنے، جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراء ت کرے تو تم خاموش رہو اور جب وہ { غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِیْنَ} کہے تو تم آمین کہو۔''

اسے امام ابو داود رحمہ اللہ: ( ۹۷۳، باب التشہد) ، امام احمد رحمہ اللہ 19۴/ ۴۱۵)، امام مسلم رحمہ اللہ 19۹۰۵)، امام نسائی رحمہ اللہ: (۱۱۷۴) ، امام ابن ماجہ رحمہ اللہ 19۸۴۷)، امام بزار رحمہ اللہ 19۸/ ۶۶، ح: ۳۰۵۹)، امام ابو عوانہ رحمہ اللہ 19۲/ ۱۳۳)، امام ابو نُعیم المسند المستخرج (۲/ ۲۸، حدیث: ۸۹۸) امام دارقطنی رحمہ اللہ: (۱/ ۳۳۰۔ ۳۳۱ و ۳۵۱۔ ۳۵۲) ، امام ابن المنذر رحمہ اللہ (الأوسط ۳/ ۱۰۵، ۱۰۶، ح: ۱۳۲۰) ، امام رویانی رحمہ اللہ 19۱/ ۲۱۹، ح: ۵۶۵)، امام بیہقی رحمہ اللہ 19۲/ ۱۵۵۔ ۱۵۶)، القراء ۃ خلف الامام (ص: ۱۲۸، ح: ۳۰۵) وغیرہم من طرق عن سلیمان بن طرخان

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت