فهرس الكتاب

الصفحة 109 من 223

الرَّجِیْمِ [النحل:۹۸]

'' اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا کرو ۔''

ثالثًا: جب انسان بیت الخلاء میں داخل میں ہو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تویہ دعا پڑھتے:

(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالخَبَائِثِ ) )

''اے اللہ میں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔''

علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ''اس دعا کی تشریح میں بہت سارے علماء نے لکھا ہے کہ اس میں شیطان مردوں اور عورتوں سے پناہ مانگی گئی ہے۔'' [1]

رابعًا:مسجد میں داخل ہوتے وقت: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا کیا کرتے تھے:

(( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ) )

''میں پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے عظمت والے اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رخ زیبا کی اور اس کے ازلی اقتدار کی ۔''

[ عقبہ نے کہا ] :بس اتنا ہی ؟۔میں نے کہا: ہاں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت