فهرس الكتاب

الصفحة 15 من 223

نیز آپ سے یہ بھی روایت ہے:

''جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف ہوتی تو معوذات پڑھ کر اپنے آپ پردم کیا کرتے ۔'' [1]

مریض کویہ بھی اختیار حاصل ہے کہ وہ ان کے علاوہ کوئی دوسری سورتیں پڑھ کر دم کرے۔قرآن سارے کا سارا دم کرنے کی چیز ہے۔ [2] اور تمام قرآن میں شفاء ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

{ قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًی وَّشِفَآئٌ} [فصلت:۴۴]

'' آپ کہہ دیجئے:یہ تو ایمان والوں کے لیے ہدایت و شفا ہے ۔''

اوراللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

{وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ } [اسراء:۸۲]

''اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں اور رحمت ایمان والوں کے واسطے ۔''

سوم:پانی پر دم کرکے پئیں اور اس سے نہائیں:

آیات اور احادیث میں ثابت دعائیں پانی پر پڑھ کر دم کیا جائے ؛ پھر اس

[2] یہ بات علامہ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمائی ہے۔ جو کہ جادو اور بد نظری کے متعلق کی گئی ان کی تقریر میں کیسٹ ریکارڈ میں موجود ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت