فهرس الكتاب

الصفحة 150 من 302

کِفَایَۃٍ لَکَانَتْ قَائِمَۃً بِالرَّسُوْلِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَمَنْ مَعَہُ ''۔ [1]

'' (اس) باب کی حدیث اس (یعنی باجماعت نماز) کے [فرضِ عین] ہونے کے متعلق ظاہر ہے،کیونکہ اگر وہ سنّت ہوتی،تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسے چھوڑنے والے کو خوب اچھی طرح جلانے کی وعید نہ سناتے۔اگر وہ [فرضِ کفایہ] ہوتی،تو وہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ موجود صحابہ کے ذریعے سے ادا ہورہی تھی۔''

۷:علامہ ابوبکر کاسانی حنفی باجماعت نماز کے وجوب کے دلائل کے ضمن میں اسی حدیث کے متعلق لکھتے ہیں:

'' وَمِثْلُ ہٰذَا الْوَعِیْدِ لَا یَلْحَقُ إِلَّا بِتَرْکِ الْوَاجِبِ ''۔ [2]

''اور ایسی وعید تو واجب ترک کرنے پر ہی ملتی ہے۔''

۸:شیخ ابن باز لکھتے ہیں:

''ظاہر ہے،کہ جو شخص کسی امرِ مستحب یا فرضِ کفایہ سے پیچھے رہے،تو اسے اس طرح سرزنش نہیں کی جاسکتی۔'' [3]

تنبیہ:

حافظ ابن حجر پہلی حدیث سے معلوم ہونے والی باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

'' وَفِیْہِ الرُّخْصَۃُ لِلْإِمَامِ أَوْ نَائِبِہِ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ لِأَجْلِ

إِخْرَاجِ مَنْ یَسْتَخْفِيْ فِيْ بَیْتِہِ،وَیَتْرُکُہَا ''۔ [4]

''اس میں باجماعت نماز چھوڑ کر گھروں میں چھپے رہنے والوں کو نکالنے کی غرض سے امام یا اس کے نائب کو جماعت ترک کرنے کی اجازت ہے۔''

[2] بدائع الصنائع ۱/ ۱۵۵۔

[3] فتاویٰ اسلامیہ (مترجم) ۱/ ۴۷۴۔۔

[4] فتح الباري ۲/ ۱۳۰۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت