فهرس الكتاب

الصفحة 233 من 302

بَعُدَتْ مَنَازِلُہُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ،وَیَدُلُّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ شَہُوْدَ الْجَمَاعَۃِ فَرْضٌ لَا نَدْبٌ] [1]

[مسجد سے گھروں کی دوری کے باوجود اندھے لوگوں پر جماعت میں حاضری کے وجوب کا ذکر۔ (علاوہ ازیں) یہ اس بات کی دلیل ہے،کہ بے شک جماعت میں شرکت[فرض] ہے، (محض) مستحب نہیں]۔

۲: [ذِکْرُ التَّغْلِیْظِ فِيْ تَرْکِ شُہُوْدِ الْعِشَائِ] [2]

[عشاء (کی جماعت) سے غیر حاضری پر سختی کا ذکر]

۳: [ذِکْرُ تَخَوُّفِ النِّفَاقِ عَلٰی تَارِکِ شُہُوْدِ الْعِشَائِ وَالصُّبْحِ فِيْ جَمَاعَۃِ،وَأَنَّ ہَاتَیْنِ الصَّلَاتَیْنِ أَثْقَلُ الصَّلَاۃِ عَلَی الْمُنَافِقِیْنَ] [3]

[عشاء وصبح کی جماعت چھوڑنے والے پر نفاق کے خدشے اور ان دو نمازوں کے منافقین پر سب سے گراں ہونے کا ذکر]

مزید برآں امام منذر باجماعت نماز کی فرضیّت پر دلالت کرنے والی احادیث ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں:

'' فَدَلَّتِ الْأَخْبَارُ الَّتِيْ ذَکَرْنَاہَا عَلٰی وُجُوْبِ فَرْضِ الْجَمَاعَۃِ عَلٰی مَنْ لَا عُذْرَ لَہُ ''۔ [4]

''ہماری ذکر کردہ احادیث ہر اس شخص پر جماعت کی [فرضیّت] پر دلالت کرتی ہیں،کہ جسے کوئی عذر نہیں۔''

[2] المرجع السابق ۴/ ۱۳۳۔

[3] المرجع السابق ۴/ ۱۳۴۔

[4] المرجع السابق ۴/ ۱۳۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت