تو ہم نے انہیں کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ۔
گناہوں کے سرزد ہونے کے بہت سے اسباب ہیں ' اور اس کی کثرت و قلت کے بھی اسباب ہیں ' یہ اسباب دو قسم کے ہیں:
پہلی قسم:ابتلاء و آزمائش:اس کی (حسب ذیل) کئی نوعیتیں ہیں:
(۱) بھلائی و برائی کے ذریعہ آزمائش:
اللہ عز وجل کا ارشاد گرامی ہے:
{وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۖ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ} [1]
ہم بطور ابتلاء و آزمائش تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤگے۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آسانی وپریشانی' صحت و بیماری' مالداری و محتاجی 'حلال و حرام' اطاعت و معصیت اور ہدایت و گمراہی کے ذریعہ آزماتا ہے'