فهرس الكتاب

الصفحة 211 من 262

میں اس کا ذکر بلند کردے اور اس کی قدر و قیمت بڑھا دے۔ [1]

(۳۲/۱۳) گناہ گار سے اللہ کی نفرت و کراہت،اللہ کا ارشاد ہے:

{وَاللّٰہُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ} [2]

اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے گناہ گار سے محبت نہیں کرتا۔

نیز ارشاد ہے:

{إِنَّ اللّٰہَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا} [3]

بیشک اللہ تعالیٰ کسی بھی خیانت کرنے والے گناہ گار سے محبت نہیں کرتا۔

(ج)جسم پر گناہوں کے اثرات:

گناہ گار کے جسم پر بھی گناہوں کے کچھ اثرات ہوتے ہیں،بطور مثال چند اثرات حسب ذیل ہیں:

(۳۳/۱) شرعی سزائیں: اگر گنہ گار کو سابقہ سزاؤں سے کوئی خوف و

[2] سورۃ البقرہ: ۲۷۶۔

[3] سورۃ النساء: ۱۰۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت