فهرس الكتاب

الصفحة 114 من 262

خیر وبھلائی سے یوں آزماتا ہے کہ کیا بندہ اس کا شکریہ اداکرتا ہے یا نہیں ' اور شروبرائی سے یوں آزماتا ہے کہ وہ اس کی تکلیف پر صبر کرتا ہے یا نہیں۔ [1]

(۲)مال و اولاد کے ذریعہ آزمائش:

اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:

{إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَاللّٰہُ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ} [2]

تمہارے مال اور اولاد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں اور اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔

چنانچہ مال و اولاد فتنہ یعنی اللہ کی جانب سے مخلوق کی ابتلاء و آزمائش کا سبب ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ اطاعت گزاروں اور گنہ گاروں کو جان لے۔ [3]

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:''تم میں کوئی شخص ہرگز یہ

[2] سورۃ التغابن: ۱۵۔

[3] دیکھئے: تفسیر القرآن العظیم،لابن کثیر،۴/۳۷۶۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت