إن الحمد للّٰہ،نحمدہ،ونستعینہ،ونستغفرہ،ونعوذ باللّٰہ من شرور أنفسنا،وسیئات أعمالنا،من یھدہ اللّٰہ فلا مضل لہ ومن یضلل فلا ھادي لہ،وأشھد أن لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ،وأشھد أن محمدًا عبدہ ورسولہ،صلی اللّٰہ علیہ وعلی آلہ وأصحابہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین،وسلم تسلیمًا کثیرًا،أما بعد:
تقویٰ کے نور اورگناہوں کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے،جس میں میں نے تقویٰ کا نور،اس کا مفہوم' اس کی اہمیت' متقیوں کے اوصاف اور تقویٰ کے ثمرات کی وضاحت کی ہے،اسی طرح گناہوں کی تاریکیاں،اس کا مفہوم،اس کے اسباب' اس کے مداخل (راستے) ' اس کے