کرو کہ کس طرح شدید ضرورت کے موقع پر ان کی قوت نے انہیں دھوکا دے دیا،اور اہل ایمان نے اپنی جسمانی و قلبی قوت (ایمان) کے بل بوتے انہیں تہس نہس کردیا۔'' [1]
(۳۶/۱) گناہ روزی سے محروم کردیتے ہیں:اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کبھی گناہ کے سبب انسان روزی سے محروم ہوجاتا ہے،اور جس طرح اللہ کا تقویٰ حصول رزق کا ذریعہ ہے ' جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{وَمَن يَتَّقِ اللّٰہَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا2} وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ [2]
جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ اس کے لئے سبیل نکال دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے روزی عطا فرماتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔
[2] سورہ الطلاق: ۲،۳۔