فهرس الكتاب

الصفحة 215 من 262

دیگر تمام قسموں اور شکلوں کے ذریعہ ابتلاء و آزمائش ہیں،ان کی تین قسمیں ہیں:

ایک وہ جو بلندیٔ درجات کے لئے ہوتی ہیں،دوسرے وہ جو گناہوں کی معافی کے لئے ہوتی ہیں اور تیسرے وہ جو انسان پر اس کے ظلم و سرکشی اور اپنے رب کی نافرمانی کی سزا کے طور پر ہوتی ہیں۔

یہ آخری درجہ جرم و گناہ کے اعتبار سے مسلم و کافر دونوں کو شامل ہے۔ [1]

(۳۵/۳) گناہ جسم کو کھوکھلا کردیتے ہیں ' کیونکہ مومن کی اصل قوت اس کے دل میں ہوتی ہے' جس قدر اس کے دل میں قوت پیداہوگی اسی قدر اس کا جسم بھی قوی تر ہوگا،رہا فاسق و فاجر شخص تو وہ گر چہ جسمانی طور پر طاقتور کیوں نہ ہولیکن ضرورت کے وقت کمزور سے کمزور تر ہوجاتا ہے،کیونکہ اس کی طاقت و قوت اس کے نفس کی شدید ضرورت کے وقت اس کی خیانت کرجاتی ہے۔

امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:''فارس و روم کی جسمانی قوت پر غور

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت