فهرس الكتاب

الصفحة 144 من 262

پانچواں مطلب: گناہوں کی قسمیں

گناہوں کی درج ذیل چار قسمیں ہیں:

پہلی قسم: ملکی گناہ:

یعنی انسان ربوبیت کے اوصاف اپنائے (جو اس کے شایان شان نہیں) جیسے عظمت' کبریائی'قہاریت' بلندی اور مخلوق کی بندگی کی طلب وغیرہ۔

دوسری قسم: شیطانی گناہ:

یعنی وہ گناہ جن کے ارتکاب میں انسان شیطان کے مشابہ ہوتا ہے۔چنانچہ شیطان کی مشابہت حسد' ظلم' خیانت' بغض و کینہ' دھوکہ' مکر و فریب' اللہ کی نافرمانیوں کا حکم اور اس کی تزئین و آرائش' اللہ کی اطاعت سے روکنے اور اسے معمولی اور کمتر دکھانے' دین میں بدعت کی ایجاد اور بدعات و ضلالت کی دعوت دینے وغیرہ میں ہوتی ہے،یہ قسم فساد و خرابی میں پہلی قسم کے ہم پلہ ہے گر چہ اس کا نقصان پہلی قسم سے کم تر ہے۔

تیسری قسم: وحشیانہ گناہ:

یعنی وہ گناہ جن کے ارتکاب میں انسان وحشی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت