لِّلْمُتَّقِينَ [1]
الم،اس کتاب کے (اللہ کی کتاب ہونے) میں کوئی شک نہیں ' پرہیز گاروں کو راہ دکھانے والی ہے۔
اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:
{وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُتَّقِينَ} [2]
اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔
نیز ارشاد ہے:
{إِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ} [3]
بیشک اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں اور نیک کاروں کے ساتھ ہے۔
یہ معیت (جو سابقہ آیات کریمہ میں گزری) توفیق'اصلاح و درستگی' نصرت و تائید اور اعانت و حمایت کی معیت ہے۔
[2] سورۃالبقرہ:۱۹۴۔
[3] سورۃ النحل: ۱۲۸۔