فهرس الكتاب

الصفحة 146 من 262

گناہ)۔

امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:''قرآن و سنت ' صحابۂ کرام اور ان کے بعد تابعین اور ائمہ کا اجماع اس بات پر دلالت کناں ہیں کہ گناہ دو قسم کے ہوتے ہیں: کبائر اور صغائر۔ [1] اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:

{إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلًا كَرِيمًا} [2]

اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہوگے جن سے تم کو منع کیا جاتاہے تو ہم تمہارے چھوٹے گناہ معاف کردیں گے اور عزت و بزرگی کی جگہ داخل کریں گے۔

نیز ارشاد ہے:

{الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ} [3]

[2] سورۃ النساء: ۳۱۔

[3] سورۃ النجم: ۳۲۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت