فهرس الكتاب

الصفحة 161 من 262

ہوتی ہے' اور بدی چہرے پرسیاہی' دل میں تاریکی' جسم میں کمزوری'روزی میں کمی اور مخلوق کے دلوں میں بغض و نفرت (کا سبب) ہوتی ہے۔'' [1]

(۵) گناہ دل کوکھوکھلا اور کمزور کردیتا ہے:

رہی دل کی ناتوانی تو گناہ اسے کھوکھلا کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ مکمل طورپر اس کی زندگی ختم کردیتے ہیں۔ [2]

اور جہاں تک دل کو کمزور کرنے کی بات ہے تو گناہ اسے (درج ذیل) طریقوں سے کمزور کرتے ہیں:

(الف) بندے کے دل میں اللہ جل جلالہ کی عظمت و وقار کو کمزور کردیتے ہیں ' اور بندہ چاہے یا نہ چاہے ایسا ہونا ہی ہے،اگر اللہ کی عظمت و وقار بندے کے دل میں پیوست ہوتی تو وہ اللہ کی نافرمانیوں کی جرأت ہی نہ کرتا'کیونکہ بندے کے دل میں اللہ کی جلال و عظمت کا وجود اللہ کے حرمات کی تعظیم و توقیر کامتقاضی ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے:

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللّٰہِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِندَ

[2] مصدر سابق،ص۱۰۶۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت