فهرس الكتاب

الصفحة 168 من 262

جو اس کی ناک پر سے گزرے تو وہ اسے یوں ہانک دے۔

چنانچہ مومن کے دل میں چونکہ نور ہوتا ہے اس لئے وہ بخشش پراعتماد کرکے نہیں بیٹھتا بلکہ چھوٹے گناہ پر یقین کرتا ہے اور چھوٹے سے گناہ کو پہاڑ سمجھ کر اس کی ہلاکت انگیزی سے ڈرتا ہے ' اور فاجر شخص کو چونکہ اللہ کی بابت بہت معمولی معرفت ہوتی ہے اس لئے وہ اللہ سے بہت کم ڈرتا ہے اور گناہ کو معمولی اور حقیر سمجھتا ہے۔ [1]

(۹) گناہ و معصیت ذلت وخواری کا سبب ہے کیونکہ ہر طرح کی عزت اللہ کی اطاعت میں اور ہر طرح کی ذلت و رسوائی اللہ کی نافرمانی میں ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:

{مَن كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلّٰہِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا} [2]

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اللہ تعالیٰ ہی کی ساری عزت ہے۔

[2] سورۃ فاطر: ۱۰۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت