فهرس الكتاب

الصفحة 240 من 262

قارون کو اس کے گھر' مال و دولت اور اہل و عیال سمیت کس چیز نے زمین میں دھنسا دیا؟

نوح علیہ السلام کے بعد کی قوموں کو کس چیز نے طرح طرح کے عذاب سے دوچار کرکے پوری طرح تباہ و برباد کردیا؟

صاحب یٰسین کی قوم کو کس چیز نے چیخ کے عذاب سے دوچار کیا ' جس کے نتیجہ میں سب کے سب بجھی ہوئی آگ کی مانند ہوگئے،کسی کا نام و نشان تک باقی نہ رہا؟۔ [1]

اس میں کوئی شک نہیں کہ مذکورہ تمام قوموں اور بستیوں کو جن چیزوں سے دوچار ہونا پڑا اور جس چیز نے انہیں ہلاک و برباد کیا وہ ان کے گناہوں کا خمیازہ ہی تھا۔

(۵۱/۲) نعمتوں کا زوال،چنانچہ گناہ تمام قسم کی نعمتوں کو زائل کردیتے ہیں،کیونکہ اللہ کی نعمتوں پر شکریہ سے ان میں بڑھوتری اور اضافہ ہوتا ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت