فهرس الكتاب

الصفحة 259 من 262

عمل انجام دے،اور اللہ کی روشنی میں اللہ کے عذاب کا خوف کرتے ہوئے اس کی معصیت و نافرمانی ترک کردے اور اپنے اور اپنے رب کے غضب و ناراضگی اور عذاب کے خوف کے درمیان بچاؤ کا ایک ایسا ذریعہ بنا لے جو اسے اللہ کے عذاب سے محفوظ رکھے۔ [1]

سوم: معروف (بھلائی) کا حکم دینا اور منکر (برائی) سے روکنا،اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:

{وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ} [2]

تم میں سے ایک ایسی جماعت ہونی چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائے اور نیک کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے روکے' اور یہی لوگ فلاح و نجات پانے والے ہیں۔

[2] سورۃآل عمران: ۱۰۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت