مجلس میں ہوں گے:
اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
{إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ54} فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ [1]
بیشک اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے۔راستی اور عزت کی بیٹھک میں قدرت والے بادشاہ کے پاس۔
۱۴- متقیوں کو ان کے تقویٰ کی پاداش میں ' جنت کے درختوں کے سائے میں سیر و تفریح اورحسب خواہش ان نعمتوں سے لطف اندوزی نصیب ہوگی:
اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
{إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ41} وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ {42}