ان کے لئے ان کے رب کے پاس درجات' بخشش اور باعزت روزی ہے۔
(ھ) ان کے لئے اللہ کی معیت (ساتھ) : ارشاد باری ہے:
{وَأَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ} [1]
اور بیشک اللہ تعالیٰ متقیوں کے ساتھ ہے۔
(و) دنیا و آخرت میں رفعت و سربلندی: ارشاد ہے:
{يَرْفَعِ اللّٰہُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ} [2]
اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان لانے والوں اور علم والوں کے درجات بلند فرماتا ہے۔
(ز) عزت: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:
وَلِلّٰہِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَـٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ
[2] سورۃ المجادلہ: ۱۱۔