برکت سے نہیں نوازتا،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
{وَمَا أَصَابَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ} [1]
تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کرتوت کا بدلہ ہے' اور وہ تو بہت سی باتوں سے درگزر فرمادیتاہے۔
(۵۲/۳) عام ہلاکت انگیز عذاب کانزول،ان میں کچھ عذاب درج ذیل ہیں:
(الف) طاعون کا ظہور۔
(ب) ایسی بیماریوں کا نزول جن کا وجود گذشتہ قوموں میں نہ تھا۔
(ج) قحط سالی' اخراجات کی دشواری اور حاکم وقت کا ظلم و تشدد۔
(د) آسمان سے بارش کا روک دیاجانا،اور اگر مویشی نہ ہوتے تو بارش ہی نہ ہوتی۔