فهرس الكتاب

الصفحة 28 من 262

اطاعت کرو،اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤگے۔

۲- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو تقویٰ کی وصیت فرمائی،اور آپ کا ایک شخص کو وصیت کرنا پوری امت کو وصیت کرنا ہے،چنانچہ فرمایا:

'' اتَّقِ اللّٰہَ حيثُما كنتَ وأتبعِ السَّيِّئةَ الحسنةَ تمحُها وخالِقِ النّاسَ بخلقٍ حسنٍ '' [1]

جہاں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو،اور بدی کے بعد نیکی کرو وہ اسے (بدی کو) مٹادے گی،اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔

فرمان نبوی''جہاں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو'' کے سلسلہ میں علامہ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:''آپ کا مقصد پوشیدہ اور علانیہ ہے،کہ جہاں لوگ اسے دیکھ رہے ہوں اور جہاں نہ دیکھ رہے ہوں۔ [2]

[2] جامع العلوم والحکم،از ابن رجب،۱/۴۰۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت